ولادیمیرمایاکوفسکی (پیدائش : 19 جولائی 1893ء -وفات : 14 اپریل 1930ء ) بیسویں صدی کے روسی انقلابی شاعر، ڈراما نویس، مصوراور انقلابی شاعروں کے بڑے مکتبِ فکر مستقبلیت (Futurism) کے پیرو کارتھے۔
ولادیمیرمایاکوفسکی روسی سلطنت کی ریاست جارجیا کے گاؤں بغدادی (موجودہ مایا کوفسکی) میں19جولائی 1893ء کو پیدا ہوئے۔ لڑکپن ہی میں مایا کو فسکی نے 1905ء کے انقلابی واقعات میں حصہ لیا جس کی پاداش میں انہیں قید میں ڈال دیا گیا۔ پہلی جنگ عظیم سے ذرا پہلے نوجوان مایاکوفسکی نے، جو مصور کی حیثیت سے تابندہ استعداد کے مالک تھے، شاعری کی دنیا میں قدم رکھا۔ اکتوبر انقلاب مایا کوفسکی کی زندگی میں ایک اہم موڑ تھا۔ عظیم اکتوبر انقلاب کے بلند آہنگ نقیب بن گئے۔ میستیریا بوف (مزاحیہ بہ طرز مذہنی سوانگ)، لینن، خوب ، 15 کروڑ اور مایاکوفسکی کی دوسری تخلیقات دنیا کی انقلابی شاعری میں بیش بہا جواہر پاروں کی حیثیت رکھتی ہیں۔
روس کے عظیم انقلابی شاعر اور ڈراما نویس مایا کو فسکی 36 سال کی عمر 14اپریل1930ء میں ماسکو، سویت یونین میں خودکشی کی۔